Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Skull کھوپڑی

English NameSkull
Type (Internal, External)External
Pluralکھوپڑیاں
No name in Urdu کھوپڑی
Type (Internal, External) in Urdu بیرونی

Description

تفصیل

ہندی اسم موئنث ، کھوپری یا کھوپڑی ، بمعنی کاسۂ سر ، سر کا اوپری حصہ۔ انسانی یا حیوانی کھوپڑی کئی ہڈیوں سے مل کر بنتی ہے۔ان قدرے خمیدہ اور مخفی(اندرونی) ہڈیوں Cranial Bones نے انسانی یا حیوانی دماغ(مغز) کو اوپر‘ اطراف اور پیچھے سے ڈھانپ رکھا ہے۔ ریشہ دار بافتیں (ٹیشوز) کھوپڑی کی ہڈیوں کو باہم ملادیتے ہیں۔اس طرح یہ ہڈیاں مزید حرکت نہیں کرسکتیں۔ اس طرح کھوپڑی کسی پیالے کی طرح دماغ کے لئے ایک حفاظتی خول کا کام سر انجام دیتی ہے۔ اُردو زبان میں کھوپڑی سے متعلق دل چسپ محاورے موجود ہیں۔چند ایک ملاحظہ فرمائیے: کھوپڑی چٹخنا: سخت گرمی لگنا،تالو پھٹنا کھوپڑی چُل چُلانا: مار کھانے کو جی چاہنا کھوپڑی کھا جانا: بے انتہا بول بول کر سر میں درد کردینا،ستانا، دق کرنا کھوپڑی گنجی کرنا: اس قدر مارنا کہ سر کے بال اُڑ جائیں کھوپڑی پر آن پڑنا: مصیبت نزدیک آنا، کسی آفت کا شکار ہوجانا وغیرہ !

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share