Description
تفصیل
ہندی اسم موئنث ، بمعنی مُنہ کے اندر کی ہڈی جس میں دانت جَڑے ہوتے ہیں۔
جبڑے کی ہَڈّی یا "فک اسفل" منہ میں موجود نچلی ہڈی ہوتی ہے، جس میں تمام دانت مسوڑوں(مسوڑھوں) کے ذریعے جَڑے ہوتے ہیں۔ یہ عموماً فقاری جانداروں میں پایا جاتا ہے۔
عموماً جبڑے کی اوپری ہَڈی اور نِچلی دونوں ہڈیوں کو Jaw Bone اور Masdible بھی کہا جاتا ہے ۔ جس میں اوپر کے جبڑے کی ہڈیاں Superior maxillary ہیں جو تالو کے سامنے کا حصّہ بناتی ہیں( جس میں اوپر کے سولہ دانت بھی شامل ہوتے ہیں) یہ تالو کی ہڈیوں کے ساتھ مل کر دہن کا اوپری حصہ بناتی ہیں۔ نیچے کے جبڑے کی ہڈی Inferior maxillar کاسۂ سر Cranium سے ملی ہوئی ہوتی ہے اور حرکت کرسکتی ہے۔ اس میں نیچے کے 16 دانت ہوتے ہیں۔
اس طرح دونوں ہڈیوں میں بتّیس دانت پائے جاتے ہیں جسے " بَتّیسی" کہا جاتا ہے۔
اُردو زبان میں :
جبڑے کی ہڈی توڑنا یا جبڑا توڑنا(محاورہ):ضرب سے مُنہ توڑ دینا
جبڑے کی ہڈی چلانا یا جبڑا چلانا: کوئی چیز کھانا، مُنھ چلانا
جَبڑی: ایک مُہلک بیماری جس میں جبڑے بند ہوجاتے ہیں۔
جبڑا کَسنا: تکلیف دینا
جبڑا بند کرنا: فاقہ کرنا