Description
تفصیل
فارسی اسم مونث ، بمعنی عورت کی شرم گاہ یا فُرج۔
اندامِ نِہَانی یا مہبل Vagina اور فُرج Vulva زنانہ بیرونی تناسلی اعضاء بناتے ہیں۔ مہبل تقریباً چار انچ لمبی ایک نالی ہوتی ہے جو رانوں کے درمیان سے شروع ہوکر اندرونی جانب اوپر تک پھیلی ہوتی ہے۔ اس کے اندر برحملی(بر حلمی) خلیوں کی بہت سی تہیں ہوتی ہیں۔ برحملی(برحلمی) تہوں کی موٹائی میں عمر میں اضافے کے ساتھ ساتھ کمی بیشی ہوتی رہتی ہے۔