Description
تفصیل
جسم کے ایسے مقامات جہاں دو ہڈیاں پٹّھوں یا عضلات کے ذریعے ایک دوسرے سے جُڑی ہوں "مفاصل" یا "جوڑ" کہلاتے ہیں۔ ہمارے جسم میں ایسے ایک سو اسّی جوڑ ہیں جن کو بے شمار رباطات اور پٹّھے باندھے ہوئے ہیں۔ اگر ہمارے جسم میں یہ جوڑ نہ ہوتے تو ہم نہ چل سکتے نہ پھر سکتے‘ نہ جُھک سکتے‘ نہ کسی شے کو پکڑ سکتے‘ نہ سانس لے سکتے‘ نہ ہنس سکتے‘ نہ بول سکتے۔ یہ جوڑ دو قسم کے ہوتے ہیں متحرک اور غیر متحرک۔