Description
تفصیل
شِریانیں خون کی وہ نالیاں ہیں جن کے ذریعے دل خون کو جسم اور پھیپھڑوں میں بھیجتا ہے۔ ان کی دیواریں ضخیم عضلات کی ہوتی ہیں جو کافی لچکدار ہوتی ہیں۔ خون کے بھر جانے سے یہ پھول جاتی ہیں اور خون پر دباؤ ڈالتی ہیں۔ اگر یہ خالی ہوں تو پچکتی نہیں ہیں۔ شِریانِ اعظم کافی موٹی ہوتی ہے لیکن جوں جوں یہ شاخوں میں تقسیم ہوتی جاتی ہے پتلی ہوتی جاتی ہے اور شِریانِ صغیرہ Arteoles بن جاتی ہیں۔