Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Liver جِگر

English NameLiver
Type (Internal, External)Internal
Pluralجِگر
No name in Urdu جِگر ۔ کلیجی
Type (Internal, External) in Urdu اندرونی

Description

تفصیل

جگر انسانی جسم کا سب سے بڑا غدہ ہے اور کام کے لحاظ سے بھی بہت اہم ہے۔ اس کا رنگ گہرا کتھئی ہوتا ہے اور وزن میں ڈیڑھ یا پونے دو سیر کے قریب ہوتا ہے۔ ایک صحت مند بالغ نوجوان کے جِگر کا وزن اس کے دل یا گردوں کے وزن سے تقریباً چار گنا ہوتا ہے۔ یہ کیپسول کی طرح ایک ہموار جِھلّی میں ملفوف ہوتا ہے۔ جِگر چپٹا اور ایک طرف سے گول گُنبد نُما ہوتا ہے۔ یہ آٹھ انچ لمبا اور چھ انچ چوڑا جوفِ شِکم میں دائیں جانب حجابِ حاجز (ڈایا فرام) کی محراب میں لگا ہوتا ہے۔ اس کے اوپر کی سطح محدب ہوتی ہے جو حجابِ حاجز کی مقعر سطح میں پیوست ہوتی ہے۔ نیچے سے جِگر دو لوتھڑوں میں تقسیم ہوتا ہے۔ داہنا لوتھڑا بائیں سے تقریباً چھ گنا بڑا ہوتا ہے۔ بایاں لوتھڑا چھوٹا اور معدے کو ڈھکے رہتا ہے۔ اس کے کٹاؤ کے درمیان ایک سبز رنگ کی صفرے کی تھیلی (Gall Bladder) ہوتی ہے جس میں جِگر کے لوتھڑوں سے مجری الکبد (جِگر کی نالی) (Hepatic Duct) صفرا (Bile) کو ہر وقت لا کر جمع کرتی رہتی ہے۔ جِگر کے اہم کاموں میں صفرے کو خون سے خارج کرنا‘ صفرے کے ذریعے ہاضمے میں مدد دینا‘ امینو ایسڈ کو جلنے والا ایندھن بنانا‘ شکر اور چربی کو جسم کی طاقت کے لئے استعمال کے قابل بنانا شامل ہیں۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share