Description
تفصیل
فارسی اسم مُذکر ، بمعنی فقاریوں میں چھوٹی آنت کا پہلا حصہ جو معدے سے متصل ہوتا ہے اور اس سے آگے چھوٹی آنت شروع ہوجاتی ہے۔
جسیم فقاریوں کے علاوہ ڈیوڈینم یا بارہ انگشتی دیگر ممالیوں،حشرات الارض اور پرندوں کے معدوں یا پوٹوں کے ساتھ بھی پایا جاتا ہے۔
ڈیوڈینم کا بنیادی فعل چبائی گئی خوراک میں سے آئرن یا لوہے کے ذرّات کو خُون میں جذب کرنا ہے۔
اس عضو کی لمبائی دس سے پندرہ انچ(بارہ اُنگَل) تک ہوتی ہے اسی بنا پر اسے بارہ انگشتی کہا جاتا ہے۔آگے مزید تفصیل بیان کی جائے گی۔
جیسا کہ ابھی بتایا گیا ہے کہ بارہ انگشتی یا ڈیوڈینم چھوٹی آنت کا وہ ابتدائی حصّہ ہوتا ہے جو تقریباً بارہ انگشت لمبا ہوتا ہے اسی لئے اس کا نام "اثنا عشری" یا "بارہ انگشتی" ہے۔ یہ بواب یعنی Pyloric Orifice سے شروع ہوتا ہے۔ اس کی بناوٹ قوسی ہوتی ہے۔
بارہ انگشتی یا ڈیوڈینم ہاضمے کے عمل میں خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اس کے "کیموس" میں پِت یا صفرا (Bilo) اور رسیلِ لبلبہ Poncreatic Juice ملتے ہیں جو جِگر اور لبلبے میں تیار ہوتے ہیں اور پھر مختلف نالیوں کے ذریعہ ڈیوڈینم میں موجود غذا میں شامل ہوجاتے ہیں جہاں سے ڈیوڈینم اس غذا میں سے لوہے کے ذرّات کو الگ کرکے خُون میں شامل کردیتا ہے۔
ڈیوڈینم یا بارہ انگشتی میں موجود یہ مواد "صفرا شحمی مواد" یعنی چربی کو حل کردینے والا مواد بھی کہلاتا ہے کیونکہ اس کا ایک کام چبائی گئی خوراک میں سے چربی کے ذرّات کو حل کرنا بھی ہے اور لوہے کے ذرّات کو جُزوِ بدن بنانا ہے ۔
اس طرح بارہ انگشتی یا ڈیوڈینم ، کیموس Chimo کو تبدیل کر کے کیلوس Chilo بنا دیتا ہے جس کی موجودگی میں ڈیوڈینم کا اہم ترین فعل غذا کو چھوٹی آنت میں منتقل کرنا ہے اور اس سے پہلے غذا کے چھوٹے چھوٹے ذرّات میں موجود چربی کے غیر حل پذیر ذرّات کو حل کرنا اور لوہے یا آئرن کے ذرّات کو خُون میں شامل کرنا ہے۔