Description
تفصیل
لاطینی لفظ vulva سے ماخوذ عربی اسم موئنث،بمعنی سُوراخ ، چھید یا شگاف۔
علم الابدان کے لحاظ سے" فَرج" یا "فُرج" عورت کے اندامِ نہانی یا شرم گاہ کو کہا جاتا ہے۔
اس کی شکل ناشپاتی نما ہوتی ہے البتہ اس کا اندرونی حصہ کئی اشکال پر مشتمل ہوتا ہے ۔ ان anatomical structures کو labia majora, mons pubis, labia minora, clitoris, bulb of vestibule, vulval vestibule کہا جاتا ہے۔
تمام حالتوں میں اس عضو کی بناوٹ " جُڑے ہوئے ہونٹوں" جیسی ہوتی ہے۔
عورت کے بدن میں فُرج دراصل تناسلی اعضاء بنانے والی ساختوں کا امتزاج ہوتا ہے۔ ایک بالغ عورت میں یہ عموماً شحمی بافت (Fatt tissue) کی دو تہوں سے ڈھکا ہوتا ہے جو شَفتیں کُبریٰ (Labia majora) یا "بڑے لَب" کہلاتی ہیں۔ ان شَفتوں کے اوپر اور اعضائے تناسل کے آس پاس بال موجود ہوتے ہیں۔ شَفتیں صُغرہ (Labia minora) یا چھوٹے لب کی دو چھوٹی چھوٹی تہیں ہوتی ہیں جو سامنے کی جانب مرد کے ذَکر (Penis) سے مشابہ ایک ساخت کے ساتھ جُڑی ہوتی ہیں۔ یہ ساخت "ذَکرِ مادہ" یا "بظر" Clitoria کہلاتی ہے۔ پیشاب کی نالی بظر اور مبہل (ویجینا)کے درمیان میں پائی جاتی ہے۔
مبہل اور فُرج کے سنگم پر دو غدود ہوتے ہیں جو چکناہٹ پیدا کرتے ہیں۔ ایک کنواری عورت میں مبہل کا راستہ ایک جِھلّی سے بند ہوتا ہے جسے "پردۂ بکارت" (Hymen) کہتے ہیں تاہم حیض کے خون کے اخراج کے لئے اس جھلّی میں چھوٹا سا سوراخ پایا جاتا ہے۔