Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Pancreas لَبلَبہ / لَبلَبا

English NamePancreas
Type (Internal, External)Internal
Pluralلَبلَبے ۔ لَبلَبوں
No name in Urduغدہ حلوہ ۔ معثكلة ۔ لوزالمعده
Type (Internal, External) in Urdu اندرونی

Description

تفصیل

لُغوی اعتبار سے ہندی صفت ، بمعنی لیس دار یا چپکنے والا۔علم الابدان کے لحاظ سے پیلے رنگ کا ایک بڑا غدود جو معدے کے پیچھے ہوتا ہے اور دو قسم کے عرق تیار کرتا ہے۔ایک عرق غذا کے ہضم میں مدد دیتا ہے اور دوسرا خون یا جسم میں شکر جذب ہونے میں مدد دیتا ہے۔ غدۂ حلوہ یا لبلبہ (انگریزی: pancreas) فقاریہ حیوانات (vertebrates) کے نظامِ انہضام (digestive system) اور صمّاوی نظام (endocrine system) میں ایک غدہ عضو (gland organ) ہے ۔ یہ خارجی غدہ (exocrine gland) اور صمّاوی غدہ (endocrine gland) دونوں اقسام کے غدود کا کام سر انجام دیتا ہے اور "حلوی رس" (pancreatic juice) خارج کرتا ہے جس میں انہضامی خامرے (digestive enzymes) ہوتے ہیں اور متعدد اہم ہارمون(انگیزات) (hormones) جیسے جزیرین (insulin)، زعامۂ شکر (glucagon) وغیرہ خارج کرتا ہے۔ یہ اِنہضامی خامرے بھی بناتا ہے جو چھوٹی آنت میں چلے جاتے ہیں ۔ یہ خامرے کیموس (chyme) میں نشاستوں (carbohydrates)، لحمیات (proteins) اور شحم یا چربی (fats) کو مزید توڑنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ ایک قسم کا مرکب غُدّہ ہے جو خود نالی دار ہے لیکن اس کے اندر بغیر نالی کے غدود بھی موجود ہوتے ہیں۔ یہ لمبوترا‘ چپٹا اور زردی مائل ہوتا ہے جس کی لمبائی تقریباً تین یا چار انچ ہوتی ہے۔ یہ اثنا عشری سے لے کر طحال Spleen تک معدے کے نیچے پھیلا ہوتا ہے۔ سر‘ گردن‘ دھڑ اور دُم کی طرح اس کے بھی مختلف حصّے ہوتے ہیں۔ اس کا سر اثناءِ عشری کے درمیان پھنسا ہوتا ہے ، جسم مِعدے کے نیچے اور دُم طِحال کو چُھوتی رہتی ہے۔ یہ کئی شاخوں میں منقسم ہوتا ہے۔ اس کی نالیاں ایک دوسرے سے مل کر مَجَرّی لَبلَبہ Pancreat Ductic بناتی ہیں جو مجری الکبر Hepatic Duct کے ساتھ مل کر اثناءِ عشری میں کُھلتی ہے۔ اس کے رسیلات، شَحَمی‘ لحمی اور نشاستئی مادّوں کو ہضم کرتے ہیں۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share