Description
تفصیل
ہندی اسم موئنث ، بمعنی جبڑے کے پِچھلے موٹے دانت جن سے غذا چبائی جاتی ہے۔
ڈاڑھوں کی کُل تعداد بارہ (١٢) ہوتی ہے جن میں چھ اوپری جبڑے میں (تین دائیں اور تین بائیں طرف) اور اسی طرح چھ نچلے جبڑے میں ہوتی ہیں۔ ان کے اوپر کا حصّہ کافی چوڑا ہوتا ہے جس میں معمولی اُبھار یا گڑھے بھی پائے جاتے ہیں۔
ڈاڑھیں غذا کو کُچلنے ، پیسنے یا چبانے کا کام انجام دیتی ہیں۔
مثل مشہور ہے کہ معدہ کی ڈاڑھیں نہیں ہوتیں اسی لیے کھانا چبا کر کھانا چاہیئے ۔
لاطینی زبان میں ان دانتوں کو mola, "millstone" کہا گیا یعنی چبانے والے مضبوط دانت یا "شیر کے دانت"!
علم الابدان کے اعتبار سے ڈاڑھوں کی کئی اقسام ہوتی ہیں،مثلاً:
Tribosphenic
Quadrate
Bunodont
Hypsodont
Zalambdodont
Dilambdodont
Lophodont
Selenodont
Loxodont