Description
تفصیل
ہندی اسم موئنث ، بمعنی جبڑے کے پچلھے چھوٹے دانت جو تعداد میں ہر جانب دو ہوتی ہیں،جن سے غذا چبائی جاتی ہے۔
ان کو bicuspids بھی کہاجاتا ہے۔یہ جبڑے میں ڈاڑھوں سے پہلے ایک جوڑے کی شکل میں پائی جاتی ہیں۔ہر دو جانب دو، دو یعنی چار چھوٹی ڈاڑھیں اوپر اور چار نیچے ہوتی ہیں۔
غذا کے چبانے کے عمل کے دوران ڈینٹیسٹری کی ایک اصطلاح کے مطابق ان چھوٹی ڈاڑھوں کو 'transitional tooth' یا mastication کہا جاتا ہے۔
جیسا کہ پہلے بیان کیا جا چکا ہے کہ چھوٹی ڈاڑھ جبڑے میں دونوں جانب دو دائیں اور دو بائیں واقع ہوتی ہیں اور ان کے ہر کونے پر دو اُبھار اور ان کے درمیان ایک گڑھا نُما ساخت ہوتی ہے۔
انسانی بتیّسی میں چھوٹی داڑھوں کی کُل تعداد آٹھ ہوتی ہے۔
اُردو زبان میں ڈاڑھ یا چھوٹی ڈاڑھ سے متعلق کئی دل چسپ محاورات استعمال کیے جاتے ہیں ، ،مثلاً:
ڈاڑھ گرم ہونا/کرنا:کچھ کھانے کو مل جانا ، رشوت لینا
ڈاڑھ نہ لگنا:بغیر چبائے نِگَل جانا، نہایت بھوکا ہونا
ڈاڑھ پِیسنا: گھُٹ کے رہ جانا،مروت یا محبت کے مارے کچھ کہہ نہ پانا
وغیرہ !