Description
تفصیل
ہندی اسم مُذکر ، بمعنی "انسان کی ناف سے نیچے کا حصہ۔"
طبّی اصطلاح میں پیڑو کو pelvic region of the trunk کہا جاتا ہے۔
اسے "مثانہ" بھی کہتے ہیں جس میں گُردوں سے آنے والی پیشاب کی نالیاں ، پیشاب لاکر جمع کرتی ہیں اور وہاں سے یہ خارج کیا جاتا ہے ۔
پیڑُو کی ساخت مضبوط اور غیر لچکدار ہوتی ہے۔ پیڑو کی ہڈیاں ایک دوسرے کے اوپر حرکت کر سکتی ہیں اس لیے کولہے کی ہڈیاں اپنے مقام پر قائم رہتی ہیں۔
البتہ کولہے کی ہڈیوں کا ہلنا ریڑھ کی ہڈی کے مُہروں اور کولہے کے جوڑ کی حرکت کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔
پیڑو کی سب سے بڑی ہڈی مِقعد کی ہڈی Sacrum کے ساتھ دو لافی (عضلاتی) ریشوں کے ذریعے جُڑی ہوئی پنکھا نما مقعری ساخت کی ہوتی ہے۔
پیڑو کی یہ دونوں جانب والی ہڈیاں ریڑھ کی ہڈی کے اختتام کو بھی ملاتی ہیں۔
علم طب میں پیڑو مختلف ساختوں پر مشتمل ہوتا ہے ، مثلاً:
the bony pelvis, or pelvic skeleton
the pelvic girdle
the pelvic region of the spine
the pelvic cavity
the greater or false pelvis
the lesser or true pelvis
the pelvic floor or pelvic diaphragm
the perineum, below the pelvic diaphragm
وغیرہ