Description
تفصیل
علم الابدان میں اس حلقے کو کولہے کی ہڈیاں یعنی ilium کہا جاتا ہے۔
یہ کولہے کہ ہڈیوں کا ایک حلقہ ہوتا ہے جچ میں پیڑو کی سب سے اوپری اور بڑی ہَڈی بھی پائی جاتی ہے۔
حلقۂ سُرین میں کُل چھ ہڈیاں (دونوں جانب تین تین) پائی جاتی ہیں۔ ہر جانب کی تینوں ہڈیاں آپس میں جُڑ کر ایک ہڈی بن جاتی ہے اور پھر پیچھے کی جانب یہ ڈُھڈّی کی ہڈی سے مل جاتی ہے اور آگے کی جانب جُڑ کر ایک پیالہ نُما ساخت بنا دیتی ہے جس کا پیندا نہیں ہوتا۔ اس کولہے کی ہڈیوں کے پیالے کے پیچھے کی جانب دیواریں اونچی اور سامنے کی جانب نیچی ہوتی ہیں۔ اس کے پیندے کے سوراخ کو پیڑُو کا جوف کہتے ہیں۔ ہڈیوں کا یہ حلقہ مثانہ‘ آنتوں اور اعضائے تولیدی کو اپنے اندر محفوظ رکھتا ہے۔ عورتوں میں کولہے کا حلقہ بڑا اور کشادہ ہوتا ہے تاکہ ان کے رحم میں بچہ پرورش پا سکے۔
پیچھے کی جانب جو پھیلی ہوئی ہڈی ہوتی ہے جس سے کولہے بنتے ہیں،اس کو کولہے کی ہڈی (ilium) کہتے ہیں۔ اس ہڈی کے نیچے کی جانب ایک نوکدار ہڈی ہوتی ہےجو بیٹھنے میں مدد دیتی ہے۔
چوتڑ کی ہڈی Ischium کہلاتی ہے۔ دو ہڈیاں جو دونوں جانب سے آکر ملتی ہیں ، پیڑُو کی ہڈیاں Pubic کہلاتی ہیں۔ دونوں کولہوں کی ہڈیوں میں باہر کی جانب ایک گڑھا یا جوف سا ہوتا ہے جس کو کولہے کا گڑھا یا جوفِ حلقۂ سُرین Acetabulium کہا جاتا ہے۔ اس میں ران کی ہڈی بھی شامل ہے۔