Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Cuttlefish ًًکَٹل فِش (مچھلی)

English NameCuttlefish
Group of AnimalMollusk
Pluralکَٹل فش (مچھلی)
Maleجی نہیں "موئنث " ہے
Female جی ہاں
Baby Animal's Nameماہچہ/ مہاسر
Soundاغلاہٹ / بغلاہٹ
Urdu Nameمَحاسر / تنوی مارکنٹی / رگت مکمہ

Description

تفصیل

کَٹل فش آبی حیوانات کے اس گروہ سے تعلق رکھتی ہے جن کے کانٹے چوڑی ہڈّیوں جیسے ہوتے ہیں اور یہی کانٹے اُس کے اندرونی ڈھانچے کو سیدھا اور مضبوط رکھنے میں مدد دیتے ہیں چناں چہ اپنے گروہ کی دوسری مچھلیوں کی طرح یہ بغیر مُڑے سیدھی تیرتی ہے کیونکہ اُن کانٹوں اور ڈھانچے کی سیدھی ساخت کی وجہ سے تیرنے کے دوران وہ اپنے جسم کو موڑ نہیں سکتی، کسی حد تک یہی انداز شارک اور وہیل کا ہے۔ ساخت کے اعتبار سے کَٹل فِش دوسری مچھلیوں سے اس لیے بھی مختلف ہوتی ہے کہ اس کے دہانے کے نزدیک دو سینگ نما مضبوط اور لمبے کانٹے ہوتے ہیں جو شکار پر بھرپور گرفت رکھنے میں معاون و مددگار ہوتے ہیں۔ساخت کے اعتبار سے کَٹل فش کی دوسری اہم ترین چیز اُس کا دہانہ ہے کہ جہاں چوڑی ہڈّیاں دائیں اور بائیں پائی جاتی ہیں جو درحقیقت انتہائی مضبوط کانٹے ہوتے ہیں اور چوڑے ہوکر ہڈّیوں کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔اکثروبیشتر کَٹل فِش کی آنکھیں بھی اُن ہی چوڑی ہڈّیوں میں چُھپ جاتی ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے یہ مچھلی دیکھ نہیں سکتی حالانکہ وہ کانٹے شفاف ہوتے ہیں اور یہ اپنی آنکھوں کو گُھما کر باآسانی دیکھ سکتی ہے۔جُوں ہی شکار نزدیک آتا ہے جو عموماً چھوٹی مچھلیاں، چھوٹے مینڈک، خول سے نکلے ہوئے کچھوے یا کیچوے وغیرہ ہوتے ہیں،انہیں اپنے دونوں سینگوں (Tentacles) کی مدد سے شکار پر مضبوط گرفت رکھتے ہوئے کسی چَٹان کے غار میں داخل ہوکر اُسے چَٹ کر جاتی ہے۔کَٹل فش کے یہ کانٹے صنعتی اعتبار سے بھی انتہائی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ اکثر اوقات ان بڑی مچھلیوں کی رنگ برنگی کھالوں اور کانٹوں سے آرائش و زیبائش کی اشیاء تیار کی جاتی ہیں مثلاً خواتین کی خوبصورت سینڈلز اور ہینڈ بیگز، مردوں کے بٹوے اور جوتے وغیرہ وغیرہ ان مچھلیوں کے کانٹے بھی ضائع نہیں کیے جاتے بلکہ ان کانٹوں سے مچھلی پکڑنے کے چھوٹے چھوٹے ہُک ‘ مصنوعی ناخن اور دانت وغیرہ بھی تیار کیے جاتے ہیں۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share