Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Snake Fish سانپ مچھلی

English NameSnake Fish
Group of AnimalFish
Pluralسانپ مچھلیاں
Maleبامچہ
Femaleجی ہاں " سانپ مچھلی " موئنث ہے جسے اکثر اوقات " مچھلی نُما سانپ " بھی سمجھا جاتا ہے اور " بام مچھلی " بھی کہلاتی ہے
Baby Animal's Nameمچھ سنپولیا/ ماہچہ مار / سرپچہ/ رگت حیہ
Soundسُرسُراہٹ جو پانی میں "بغلاہٹ " کی آواز سے ملتی جُلتی ہے
Urdu Nameمار مچھلی / سفری / سرپ مچھلی / حیہ مچھلی / ناگ مچھلی / افعی مچھلی

Description

تفصیل

بام مچھلی ہندی زبان میں "سانپ نما مچھلی" کو کہا جاتا ہے کیوں کہ لفظ "بام" ہندی زبان میں مستعمل ہے۔ انگریزی زبان میں اس مچھلی کو "Snake Fish"کہا جاتا ہے جس کا تعلق Anguilliformes کی نسل سے ہے۔ تقریباً تمام بام مچھلیاں شکاری ہوتی ہیں۔ بام مچھلی سانپ کی طرح لمبی ہوتی ہے۔ اس کی پیمائش 5 سینٹی میٹر (2 انچ) سے شروع کرکے 4 میٹر (13 فِٹ) کی لمبائی تک کی گئی ہے۔ اس لحاظ سے یہ ایک عظیم الجثہ مچھلی ہے۔ بام مچھلیوں کا وزن 30 گرام سے لے کر 25 کلو گرام تک یا زائد ہوتا ہے۔ اپنے دائرۂ حیات میں بام مچھلی کی ابتدائی شکل ایک شفاف لاروے جیسی ہوتی ہے۔بام مچھلی کا لاروا سمندر کی سطح پر تیرتا رہتا ہے۔ اس کی غذا سمندری برف اور وہ چھوٹے چھوٹے آبی ذرّات ہیں جو پانی کے بہاؤ کے ساتھ آتے ہیں۔لاروے کے اگلے مرحلے میں لاروا مچھلی کے چھوٹے سے بچّے میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ بام مچھلی زیادہ تر سمندر کے گہرے پانیوں، تہوں کی ریت یا کیچڑ اور مونگے کی چٹانوں میں بِل بنا کر رہتی ہے۔گہرے سمندروں میں اندھیرے کی وجہ سے اور سورج کی روشنی نہ پہنچنے کی وجہ سے بام مچھلیاں انسانی آنکھ سے اوجھل رہتی ہیں اور اگر رات کے اندھیرے میں وہ ساحلِ سمندر پر آبھی جائیں تب بھی اندھیرے کی وجہ سے نظر نہیں آتیں۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share