Description
تفصیل
ادیلا ایک درمیانے سے بڑی جسامت والا عصفوری نسل کا پرندہ ہے جو بہت بے ہنگم آواز میں چہچہاتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ بنیادی طور پر یہ کوّے کی نسل سے تعلق رکھنے والا پرندہ ہے۔ یہ مختلف رنگوں میں پایا جاتا ہے اور اس کا تعلق کورے کے گروہ Corvidae سے ہے۔ ادیلے کا اصل وطن ایران ہے۔ اس کی مختلف اقسام دو خاندانوں کی صورت میں پائی جاتی ہیں۔ پہلے خاندان میں ان کی وہ قسم شامل ہے جو کوّے اور نیل کنٹھ سے بہت مشابہ ہے اور سفید اور کالے رنگ میں پایا جاتا ہے۔ دوسرے خاندان میں ادیلے کی وہ قسم شامل ہے جو مشرقی اور جنوبی ایشیا میں پائی جاتی ہے اور ان کا رنگ چمک دار ہرا یا نیلا ہوتا ہے۔ اس پرندے کی لمبائی 40-51 سینٹی میٹرتک ہوتی ہے۔ مادہ ادیلا عموماً پانچ سے آٹھ انڈے دیتی ہے جو دس بھی ہوسکتے ہیں اور ہر انڈے سے ایک ہی جوجہ پرندہ (بچہ) نکلتا ہے۔
ادیلے کی خوراک حشرات الارض یعنی کیڑے مکوڑے اور کیچوے وغیرہ ہیں البتہ اجناس بھی اس کی غذا میں شامل ہیں۔