Description
تفصیل
ٹِڈّا حشرات الارض میں شمار کیا جاتا ہے یہ Orthoptera نسل (جو Caelifera کی ذیلی نسل ہے) سے تعلق رکھتا ہے۔ ٹِڈّے کے سر پر دو اینٹینے ہوتے ہیں جو اس کے جسم سے قدرے چھوٹے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ نوکیلا جبڑا بھی ہوتا ہے جو غذا کو کاٹنے اور کھانے کے کام آتا ہے۔ ٹِڈّوں کی یہ اقسام آسانی سے آوازوں کو سُن لیتی ہیں۔ یہ عام طور پر اپنے اگلے پروں کو اپنی ران یا پیٹ سے رگڑتی ہیں اور یوں اپنے پروں کو (جس کی مدد سے وہ اُڑتی ہیں) صاف کرلیتی ہیں۔