Description
تفصیل
مکھی اڑنے والے حشرات میں سے ہے جو Diptera نسل سے تعلق رکھتی ہے۔ مکھی کے دو پر ہوتے ہیں جس کے باعث یہ مندرجہ بالا آرڈر سے تعلق رکھنے والے دوسرے حشرات سے الگ شناخت رکھتی ہے۔ مکھیوں کی زیادہ تر اقسام زمین پر پڑی رہ جانے والی اشیاء سے اپنی خوراک حاصل کرتی ہیں اور اس میں موجود بیکٹیریا کو اپنے پروں کے ذریعے انسانوں کی خوراک میں منتقل کردیتی ہیں اور یوں یہ بیماریاں پھیلانے کا باعث بنتی ہیں۔
مکھی کی ایک اور قسم Horsefly یعنی گھوڑا مکھی کہلاتی ہے جو اپنے ڈنک سے خاصی تکلیف پہنچاتی ہے۔
عام طور پر گھریلو مکھی (Musca domestica ) انسانوں میں بیماریاں پھیلانے کا باعث بنتی ہیں۔