Description
تفصیل
پروانہ ایک کیڑا ہے جو تتلی کے قریب تر ہے۔ یہ دونوں Lepidoptera گروہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ مندرجہ بالا گروہ کی اکثریت پروانوں سے تعلق رکھتی ہے اس کی 150,000 سے 250,000 مختلف اقسام دریافت کی گئی ہے۔ پروانوں کی زیادہ تر اقسام رات کو نکلتی ہیں۔ پروانے روشنی پر جھپٹے ہیں اور روشنی کے ہالے کے گِرد چکّر لگاتے ہیں۔ پروانوں کو عموماً کیڑے تصّور کیا جاتا ہے کیونکہ ان کی کچھ اقسام کے لاروے کی خوراک میں اُونی اشیاء مثلاً کپڑا اور قدرتی اُون سے بنے ہوئے کمبل شامل ہیں۔