Description
تفصیل
تھاول پیپے کی شکل کا ڈھول ہے جو جنوبی انڈیا کا آلۂ موسیقی ہے۔ یہ عوامی موسیقی میں استعمال کیا جاتا ہے اور جنوبی انڈیا کے مختلف ثقافتی میلوں ٹھیلوں اور مختلف تقریبات کا لازمی جُزو سمجھا جاتا ہے۔ تھاول کو بیٹھ کر یا پھر کھڑے ہوکر بجایا جاتا ہے۔ اکثر کھڑے ہوکر بجانے کے لیے کپڑے کی ایک رسّی کی مدد سے اسے گردن سے آگے پیٹ پر لٹکا لیا جاتا ہے۔