Description
تفصیل
اِکتارا ایک تار پر مشتمل موسیقی کا آلہ ہے جو بنگلہ دیش‘ انڈیا‘ مصر اور پاکستان میں استعمال كیا جاتا ہے۔ عام طور پر اِکتارا میں ایک کھنچا ہوا تار لگا ہوتا ہے ۔ اس كا گول حصہ خشک کدو‘ لوکی ‘ لکڑی یا ناریل پر بنایا جاتا ہے جس کے اوپر کسی جانور کی کھال منڈھی جاتی ہے اور اس کی گردن بانس یا لاٹھی کو چیر کر بنائی جاتی ہے۔