Description
تفصیل
رائی کے بیج سرسوں کے پھولوں سے حاصل کئے جاتے ہیں جس کے ساگ کے پتّے صلیب نما ہوتے ہیں۔ سرسوںbroccoli پیداوارسے تعلق رکھتی ہے جس میں بند گوبھی بھی شامل ہے۔ سرسوں کے پودے کی تقریباً چالیس اقسام پائی جاتی ہیں۔ ان میں سے تین اقسام کو رائی کے بیج حاصل کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔اُن تین اقسام میں کالی رائی‘ سفید رائی اور بھوری رائی شامل ہیں۔ کالی رائی کے بیج کا ذائقہ تیز اور تلخ ہوتا ہے جبکہ سفید رائی کے بیج جو زرد ہوتے ہیں اُن کا ذائقہ متعدل ہوتا ہے اور یہ امریکی پیلی سرسوں کی کاشت کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ بھوری رائی دراصل گہرے زرد رنگ کی ہوتی ہے اور اس کا ذائقہ تیز اور تلخ ہوتا ہے ۔اس کی ایک قسم Dijon سرسوں کی کاشت میں استعمال کی جاتی ہے جسے بطورِ ساگ کھایا جاتا ہے۔