Description
تفصیل
شملہ مرچ بہت خوبصورت ہوتی ہے اور یہ چمکدار اور مختلف شوخ رنگوں میں ہوتی ہیں مثلاً سبز(ہری)‘ سُرخ‘ زرد‘ بنفشی، بھوری اور کالی(سیاہ) ۔ رنگت مختلف ہونے کے باوجود ان مرچوں کے پودے ایک جیسے ہوتے ہیں اور اکثر ایک ہی پودے پر دو یا تین رنگوں کی شملہ مرچیں اُگتی ہیں۔ اس طریقے کو ہم سائنسی اصطلاح میں Capsicum annuum کہتے ہیں اور یہ اُس خاص پیداوار سے تعلق رکھتی ہیں جن میں ٹماٹر‘ آلو اور بینگن بھی شامل ہیں۔تازہ شملہ مرچ ہمیشہ خستہ، نسبتاً کڑک ہوتی ہے اور کچھ علاقوں میں اس کی کاشت کا موسم گرما بھی ہے۔ اس کے پودے کو کبھی کبھار نہایت گرمی چاہئے ہوتی ہے اور یہ ٹماٹر کے پودوں کی طرح بہت آہستگی سے بڑھتا ہے۔ شملہ مرچ گداز ہوتی ہے اور اس کی بناوٹ گولائی نُما ہوتی ہے اور ان میں تین سے چار جُڑے ہوئے قطعات شامل ہوتے ہیں۔ شملہ مرچ کی دوسری اقسام کی بناوٹ کسی قدر مخروطی ہوتی ہے اور ان میں قطعات (لوبس) بھی نہیں ہوتے۔ گول شملہ مرچ کی جسامت 2 سے 5 انچ کے قُطر تک ہوتی ہے اور اس کی لمبائی 2 سے 6 انچ تک ہوتی ہے۔ اس کے اندر موٹا گودا ہوتا ہے جس میں بیج بھی ہوتے ہیں۔اس گودے کا رنگ سفیدی مائل ہلکا زرد ہوتا ہے اور یہ اسفنجی ہوتا ہے۔ شملہ مرچ لذیذ اور خستہ ہوتی ہے اس کے علاوہ اس میں عام مرچوں والی تیزی بھی نہیں ہوتی۔ سبز اور جامنی مرچ کا ذائقہ ہلکا سا تلخ ہوتا ہے جبکہ سرخ‘ نارنجی اور پیلی مرچوں کا ذائقہ کسی حد تک میٹھا اور تقریباً پھلوں کی طرح ہوتا ہے۔اس کی دیگر اقسام سُرخ مرچ اور زرد مرچ، یہ دونوں بھی سُرخ شملہ مرچ کے اختلاط سے کاشت کی جاتی ہیں۔