Description
تفصیل
بند گوبھی تقریباً بیضوی شکل کی ہوتی ہے اور یہ کئی تہوں کا مجموعہ ہوتی ہے۔ بند گوبھی بھی کچّی کھانے والی سبزیوں کی پیداوار سے تعلق رکھتی ہے اسی بناء پر یہ سلاد کا لازمی جُزو تسلیم کی جاتی ہے اس کی دیگر ذیلی اقسام میں کچھ انواع پائی جاتی ہیں جن میں چھوٹی بند گوبھی، سبز پھول گوبھی، کولی فلاور اوربٹن گوبھی شامل ہیں کیونکہ گوبھی کے اندرونی پتّے اس کے باہر والے پتوں کے باعث دھوپ سے بچے ہوتے ہیں اس لئے اکثر اوقات ان کا رنگ ہلکا ہوتا ہے۔ سبز گوبھی کا رنگ ہلکے سے گہرا سبز ہوتا ہے۔ سبز اور لال گوبھی دونوں اقسام کے پتّوں کی بناوٹ ہموار ہوتی ہے۔ لال گوبھی کے پتّوں کا رنگ ارغوانی یا بنفشی ہوتا ہے ۔ ان کی پیداوار بکثرت ہے اور بازار میں ارزاں نرخوں پر دستیاب ہوتی ہیں۔ گوبھی دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر بطورِ غذا استعمال کی جاتی ہے لہٰذا اس کی کاشت بھی وسیع پیمانے پر کی جاتی ہے۔نت نئے سائنسی طریقوں کے ذریعے ان گوبھیوں کو محفوظ کرنے کے بھی جدید طریقے دریافت کرلیے گئے ہیں۔
ان جدید طریقوں کی بدولت یہ سارا سال باآسانی دستیاب ہوتی ہیں۔