Description
تفصیل
بٹن گوبھی کرم کلّے (بند گوبھی) کی پیداوار سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ بہت آہستہ آہستہ پرورش پاتی ہے اس لئے اس کی پیداوار بہت عرصے تک برقرار رہتی ہے۔ یہ ہر موسم میں سال بھر کسی بھی جگہ باآسانی نمو پاتی ہے۔ معتدل علاقوں میں یا پھر وہاں جہاں پر برف باری ہوئی ہو ۔برفانی علاقوں میں برف پگھلنے کے بعد موسمِ گرما کے آغاز پر بٹن گوبھی کی فصل کی کاشت کی جاتی ہے اور موسمِ سرما کے آنے تک یہ فصل تیار ہوجاتی ہے ۔ بٹن گوبھی کا پودا اپنی جڑ سے اوپر کی جانب بڑھتا ہے جہاں بلندی پر پتّے موجود ہوتے ہیں ، اُنہی پتّوں کے ساتھ یہ گوبھیاں لگی ہوتی ہیں۔ بٹن گوبھی سایہ دار علاقوں یا گھنے جنگلوں میں زیادہ تیزی اور خوبی سے نشوونما پاتے ہیں اوران کی نمو کے لئے ایک طویل عرصہ درکار ہوتا ہے جبکہ دو نسلوں کے ملاپ سے تیار شدہ نوع کو نسبتاً کم عرصہ درکار ہوتا ہے۔ دنیا کے جنوبی علاقوں میں جن میں زیادہ تر ٹھنڈے خطّے شامل ہیں یا پھر یہاں کی آب و ہوا نسبتاً ٹھنڈی ہے، بٹن گوبھی کی پیداوار کے لیے بہترین تسلیم کیے جاتے ہیں کیوں کہ ان تمام علاقوں میں ان گوبھیوں کی نشوونما کے لیے موسم موافق ہوتا ہے۔ان علاقوں میں بٹن گوبھی عموماً مارچ یا اپریل کے مہینوں میں کاشت کی جاتی ہے اور طویل عرصے بعد موسمِ سرما میں اس کی فصل تیار ہوجاتی ہے اور اس کے پودے پھول دینے لگتے ہیں۔