Description
تفصیل
سلاد یا کاہو کی فصل معتدل آب و ہوا والے علاقوں میں سالانہ یا دو سال کے بعد تیار ہوتی ہے۔سلاد بنیادی طور پر Daisy پیداوار میں شمار کی جاتی ہے ، جس کی نوع Asteraceae ہے۔ اکثرو بیشتر یہ پتّوں والی سبزی کی مانند نمو پاتا ہے۔ اس کے خستہ اور سبز پتّے کچّی حالت میں بھی کھائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ سلاد کے پتّے سینڈوچز‘ ہم برگرز‘ ٹاکوز ،مختلف قسم کی سلادوں اور دوسری غذاؤں میں بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔ نوخیز سلاد یا کاہو کے پودے کی ڈنٹھل بہت چھوٹی ہوتی ہے لیکن نشوونما پانے کے بعد اُس ڈنٹھل پر شگوفے پُھوٹ پڑتے ہیں اور پھر یہ ڈنٹھل اور اس کی شاخیں لمبائی میں بڑھتی ہیں ۔ اس میں بہت سارے پھول آجاتے ہیں۔
جب تیار شدہ سلاد کے پتّے توڑے جاتے ہیں تو اس کی کچھ اقسام میں بہت کم مقدار میں ایک سفید ، دودھیا مائع نکلتا ہے اور اس مائع کا ذائقہ ہلکا سا کڑوا یا تلخ ہوتا ہے۔ سلاد کی یہ قسم مشرقی علاقوں ‘ سمندر سے دور دراز کے جزیروں اور مغربی ایشیا میں پیدا ہوتی ہے۔ آج کل سلاد / کاہو دنیا بھر میں تجارتی مقاصد کے طور پر بھی کاشت کیا جارہا ہے۔