Description
تفصیل
کھیرا یا ککڑی کی بیل ہوتی ہے جس کی جڑیں زمین پر پھیلی ہوئی ہوتی ہیں اور یہ کسی جالی ، چوکٹھے یا کسی اور سہارے کے ذریعے اپنے باریک ریشوں سے پروان چڑھتی ہے۔ اس بیل کے چوڑے پتّے کھیرے کے اوپر ہوتے ہیں۔ کھیرے کی شکل بیلن نما ہوتی ہے اور اس کے کنارے گول ہوتے ہیں۔اس کی جسامت 2 سے 8 انچ لمبی اور قطر 1 سے 2 انچ تک ہوتا ہے۔ نباتاتی طور پر کھیرا بھی ٹماٹر اور ککڑی کی طرح پھلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ کھیرے کو سلاد کے طور پر استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ترکاری کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ کھیرے میں عام طور پر 90 فیصد سے زیادہ پانی ہوتا ہے اسی لیے موسمِ گرما میں کھیرے کا استعمال بڑھ جاتا ہے اور اسے ککڑی کے ساتھ استعمال کرکے موسمِ گرما کے اثرات سے بہترین طور پر محفوظ رہا جاسکتا ہے۔