Description
تفصیل
گاجر ایک جڑ دار سبزی ہے ۔ عام طور پر اس کا رنگ نارنجی سے سُرخی مائل ہوتا ہے۔ بلکہ کچھ اقسام بنفشی‘ لال ‘ سفید اور پیلے رنگ میں بھی پائی جاتی ہیں۔ تازہ گاجر کے اوپر گھونگھریالے پھول نما بال ہوتے ہیں۔ عام طور پر گاجر پکا کر کھائی جاتی ہے مگر اس کو کچّی حالت میں بھی بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے۔ زرعی طور پر کاشت کی جانے والی گاجر خودرو گاجر سے مختلف ہوتی ہے۔ یہ گاجریں یورپ اور جنوب مغربی ایشیا میں پائی جاتی ہیں۔ پاکستان میں کاشت کی جانے والی گاجر کی جسامت کو کیمیائی طور پر بتدریج بڑھایا گیا ہے اور یہ نہایت خوش ذائقہ اور رسیلی ہوتی ہے۔