Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Bottle Gourd / Calabash لوکی

English NameBottle Gourd / Calabash
Season موسم گرما
Type (Root etc.) پھل
Pluralلوکی ۔ لوکیاں
No name in Urduکدّو / گِھیا / آل / اُج / قرع

Description

تفصیل

لوکی بیل پر پرورش پاتی ہے اور جب اس کا پھل پک کر تیار ہوتا ہے تو اس کی فصل کاٹی جاتی ہے اور سبزی کے طور پر استعمال کی جاتی ہے یا پھر اس کو پکنے کے بعد سکھا کر بطور بوتل‘ برتن یا نلکی کے استعمال کیا جاتا ہے۔اس وجہ سے لوکی کو عام طور پر bottle gourd کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے۔ اس کے تازہ پھل کا رنگ ہلکا سبز ہوتا ہے اور اس کا گودا سفیدی مائل گلابی ہوتا ہے جس میں سفید بیج بھی پائے جاتے ہیں۔ لوکی کی مختلف اشکال اور اقسام پائی جاتی ہیں۔ کچھ کی جسامت بڑی اور گول ہوتی ہے اس کے علاوہ چھوٹی جسامت اور بیلن نما بھی ہوتی ہیں یا پھر یہ لمبوتری شکل میں پائی جاتی ہیں جن کی لمبائی ایک میٹر تک ہوتی ہے۔ لوکی دنیا کی قدیم پیداواروں میں سے ایک ہے۔ براعظم افریقہ میں لوکی کی کچھ اقسام گولائی نما ہوتی ہیں جن کی جسامت اس قدر بڑی ہوتی ہے کہ درمیان سے کاٹ کر ان کے دونوں حصّوں کو اندر سے صاف کرکے پانی رکھنے یا پینے کے برتنوں کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔فارسی زبان میں اس طرح کی لوکی کو "تونبہ" کہا جاتا ہے اور یہ کٹ کر بالکل گہرے پیالے کی شکل اختیار کرلیتی ہے جس کا خول انتہائی مضبوط ہوتا ہے۔ لوکی افریقہ سے ایشیا ‘ یورپ اور امریکہ میں انسانوں کی نقل و حمل کے ذریعے پہنچی۔کچھ علاقوں میں یہ پھل کے طور پر کھائی گئی یعنی اس کو مٹھائیوں ، حلووں اور کھیر وغیرہ میں استعمال کیا گیا اور کچھ علاقوں میں اس کو ترکاری کے طور پر بھی پکایا گیا۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share