Description
تفصیل
کدو گودے دار اور لوکی کی طرح ہوتا ہے۔ یہ جنوبی امریکہ میں پیدا ہوتا ہے۔ اس کا موٹا خول زردی مائل نارنجی ہوتا ہے اور اس کی ڈنڈی سے نیچے کی جانب سلوٹیں یا شکنیں پڑی ہوئی ہوتی ہیں۔ اس کا گودا اور بیج خول کے اندر ہوتے ہیں۔ کدو کا عام طور پر وزن 9-18 پونڈز (4-8 کلوگرام) ہوتا ہے۔ اس کی بڑی اقسام میں جو C. maxima کہلاتی ہیں ان کا وزن 75 پونڈز (34 کلوگرام) سے زائد ہوتا ہے۔ کدو کی مختلف اشکال ہوتی ہیں ۔ یہ دبا ہوا‘ لمبوترا یا بیضوی ہوتا ہے۔ اس کا چھلکا ہموار ہوتا ہے۔ کدو کو ہم مکھن‘ کسٹرڈ‘ بسکٹ اور سوپ کی تیاری میں بھی استعمال کرتے ہیں۔