Description
تفصیل
مٹر موسمِ سرما کی سبزی ہے۔ سردیوں کا موسم مٹر کی بہترین پیداوار کے لیے موزوں ترین سمجھا جاتا ہے کیوں کہ اس موسم میں مٹر کی پھلی دانوں سے بھرپور ہوتی ہے۔ مٹر کی پھلیاں سبز رنگ کے چمکدار دانوں سے بھری ہوئی ہوتی ہیں تاہم کچھ پھلیوں میں دانے کم بھی ہوتے ہیں اور ان دانوں کی خاص بات یہ ہے کہ ان کے اوپر ایک پلاسٹک نما جِھلّی پائی جاتی ہے جو ان دانوں کو سخت موسم سے تحفظ فراہم کرتی ہے ،اسی طرح پھلی کے چھلکے کے اوپر اور نیچے اُسی سخت پلاسٹک کی تہیں موجود ہوتی ہیں جو اُن پھلیوں کی موسمِ سرما کی شدت سے حفاظت کرتی ہیں۔ مٹر کی پھلیاں گچّھوں کی شکل میں لگتی ہیں اور ہر گُچّھے کے درمیان میں پتّے اور اُن پتّوں کے ساتھ پھول بھی موجود ہوتے ہیں، اکثر ان پھولوں کا رنگ سفید یا گلابی ہوتا ہے۔ موسم گرما میں یہ پھول پھٹتے ہیں اور ان کے بیضے سے زیرہ نکل کر آس پاس کی زمین پر پھیل جاتا ہے اور موسم جیسے ہی گرم اور مرطوب ہوتا ہے یہ کِلّے پُھوٹ پڑتے ہیں اور موسمِ سرما تک مکمل پھلیوں کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔