Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Radish مولی

English NameRadish
Seasonموسمِ سرما
Type (Root etc.) جڑ
Pluralمولی ۔ مولیاں
No name in Urduتُرب / فجل / کپوتکا / بال مول / ہولک

Description

تفصیل

مولی ایک خوش ذائقہ اور جڑ دار سبزی ہے۔ یہ دنیا بھر میں پیدا ہوتی ہے۔ مولی کی جسامت‘ رنگ اور کاشت کاری کے مختلف طریقوں کے لحاظ سے کئی اقسام ہیں ۔ مولی کی کچھ اقسام کی کاشت ان کے بیجوں کے ذریعے کی جاتی ہے۔ مولی کی ایک قسم روغنی مولی بھی ہے جس کی کاشت تیل حاصل کرنے کے لئے کی جاتی ہے ۔بطورِ غذا استعمال کرنے کے علاوہ طِبّی لحاظ سے بھی مولی مفید ہے اور اس کی مختلف اقسام سے دوائیاں ،اچار اور چورن وغیرہ تیار کیے جاتے ہیں۔زیرِ زمین ہونے کی وجہ سے کسی حد تک بادی بھی ہے لہٰذا کھانے کے ساتھ غذا کو تو ہضم کردیتی ہے لیکن خود دیر سے ہضم ہوتی ہے۔ مولی کو کئی طرح سے پکا کر استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کی زردی مائل سبز قسم ترکاری یا بُھجیا کے لیے مخصوص سمجھی جاتی ہے جب کہ سفید اور رس دار مولی سلاد کے طور پر کچّی کھائی جاتی ہے ۔ عرب کے کچھ علاقوں میں اس میٹھی مولی کا قند کے ساتھ مُربّہ بھی تیار کیا جاتا ہے جسے "مربۂ تُرب" کہا جاتا ہے۔ اکثر حکیم مولی کو سیاہ نمک کے ساتھ ملا کر مولی کا چورن بھی تیار کرتے ہیں جو ہاضم ہوتا ہے۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share