Description
تفصیل
پالک کا پودا پھول دار اور خوش ذائقہ ہوتا ہے۔ یہ وسطی اور شمال مغربی ایشیا میں کاشت کیا جاتا ہے۔ تیار شدہ پودا 30 سینٹی میٹرز اونچائی تک بڑھتا ہے۔ پالک گرم ممالک میں سردیوں کے موسم میں پیدا ہوتا ہے۔ اس کے پتّے یکے بعد دیگرے سیدھے اورمخروطی، بیضوی سے مثلث نما ہوتے ہیں۔ ان کی جسامت مختلف ہوتی ہے مثلاً 2-30 سینٹی میٹر لمبے اور 1-15 سینٹی میٹر چوڑے ہوتے ہیں ۔ اس کے چوڑے پتّے پودے کے نچلے حصے میں پائے جاتے ہیں اور چھوٹے پتّے پھولوں کے ساتھ چوڑے پتّوں سے بلندی پر واقع ہوتے ہیں۔ اس کے پھول غیر معروف ہیں اور ان کا رنگ پیلا یا سبز ہوتا ہے اور ان کا قطر 3-4 ملی میٹر ہوتا ہے۔ پالک کی فصل تیار ہونے پر اس میں ایک چھوٹا ‘ سخت‘ خشک اور گانٹھ دار پھل گچھوں کی صورت میں پیدا ہوجاتا ہے جو 5-10 ملی میٹر لمبا ہوتا ہے ۔ اس میں چند بیج ہوتے ہیں۔ پالک وٹامن اے ‘وٹامن ڈی ،آئرن، کیلشیم اور کسی حد تک پروٹین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔