Description
تفصیل
شکر قندی جڑ دار سبزیوں میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ اس کا پودا گانٹھ دار اور لمبا ہوتا ہے۔ شکر قندی آلو کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے اسی لیے اس کی زیادہ تر خصوصیات آلو سے مُشابہ ہیں۔ آلو کی طرح یہ بھی زیرِزمین ہونے کی وجہ سے ذائقہ میں میٹھی ہوتی ہے اور اُبال کر یا بالُو میں بھون کر استعمال کی جاتی ہے ۔ دونوں طریقوں سے اس کے ذائقہ میں کوئی کمی نہیں آتی۔ آلو کی طرح شکر قندی بھی نشاستے سے بھرپور ہوتی ہے۔ فوائد کے اعتبار سے شکر قندی بھی حیاتیات کا خزانہ ہے جن میں حیاتین "الف" اور حیاتین "ج" قابل ذکر ہیں۔
پیداوار کے لحاظ سے شکر قندی جنوبی امریکہ کی خاص پیداوار ہے جہاں سے یہ دوسرے بّرِاعظموں اور علاقوں میں پہنچائی جاتی ہے لیکن اس نسل کو دوسرے ممالک میں بھی اپنے طور پر کاشت کیا جاتا ہے۔
آلو کی طرح شکر قندی میں بھی لوہے کی کچھ مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے اُبالنے کے دوران یا بھوننے کے دوران اس میں موجود لوہے کی مقدار نشاستے کے ساتھ عمل کرکے مختلف خامروں کی پیدائش کا سبب بنتی ہے اسی وجہ سے آلو اور شکر قندی کو ہضم کرنا کچھ لوگوں کے لیے مشکل ہوجاتا ہے ،حالاں کہ یہ طبیعت کے لحاظ سے دوسرے درجے میں خشک لیکن پہلے درجے میں غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔