Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Cauliflower پُھول گوبِھی

English NameCauliflower
Seasonموسمِ سرما
Type (Root etc.)پھل ∕ پھول
Pluralپھول گوبھی ∕ پھول گوبھیوں ∕ پھول گوبھیاں
No name in Urduقُنبَیط / کرم کلّا / گوہبی

Description

تفصیل

پھول گوبھی cruciferous پیداوار سے تعلق رکھنے ایک مشہور ترکاری ہے ۔ اس پیداوار میں مختلف اقسام کی گوبھیاں شامل کی جاتی ہیں جن میں سبزی مائل پھول گوبھی، کیلی فلاور (بند گوبھی) اور کرم کلّا وغیرہ شامل ہیں۔ اس کا سِرا curd کہلاتا ہے جو اوسط جسامت یعنی 6 انچ قطر تک کا ہوسکتا ہے۔ اس پر بِن کِھلے پھولوں (کلیوں) کا گُچھا ہوتا ہے اور یہ پھول ایک مضبوط ڈنٹھل پر لگے ہوتے ہیں جو درمیان میں ہوتا ہے۔ curd کے اردگرد چند سبز پتّے ہوتے ہیں۔ یہ پتّے تیار شدہ گوبھیوں کی فصل کو تیز دھوپ اور دیگر موسمی آفات سے محفوظ رکھتے ہیں۔ اسی وجہ سے پھول گوبھی کی ایک خاص قسم بالکل سفید ہوتی ہے جو دیکھنے میں بہت دلکش محسوس ہوتی ہے۔ برِاعظم ایشیا کے علاوہ دوسرے برِاعظموں مثلاً یورپ، جنوبی امریکہ، آسٹریلیا وغیرہ میں بھی پھول گوبھی نہایت رغبت سے استعمال کی جاتی ہے اور اس کی مصنوعی (پیوند شُدہ) انواع بھی اُگائی جاتی ہیں جو زیادہ تر سفیدی مائل گلابی، ہلکی سبز، ہلکی اُودی یا مختلف رنگوں میں پائی جاتی ہیں۔ ان مختلف رنگوں کی گوبھیوں کے چھوٹے پھولوں کا سلاد بھی تیار کیا جاتا ہے۔ ایک مکمل گوبھی میں کئی چھوٹے چھوٹے پھول شامل ہوتے ہیں جو نہایت خوش ذائقہ ہوتا ہے۔ پھول گوبھی کا ڈنٹھل والے حصّہ (یعنی اوپری سِرا) سخت جبکہ پھول والا حصّہ نرم ہوتا ہے۔ ذائقہ کے اعتبار سے پھول کا اوپری حصّہ نسبتاً تلخ اور پھول میٹھا ہوتا ہے۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share