Description
تفصیل
لال مرچ اُس نباتاتی پیداوار سے تعلق رکھتی ہے جس کا لاطینی نام Capsicum ہے۔ لال مرچوں میں بہت سارے بیج ہوتے ہیں، یہی بیج مرچ کے دَف (تیزی) کو بڑھاتے ہیں۔ لال مرچ کی لمبائی ایک انچ سے لے کر چھ انچ تک ہوتی ہے اور اس کا قطر تقریباً آدھ سے ایک انچ تک ہوتا ہے۔ اس کا رنگ سبز سے زردی مائل اور پھر سُرخ ہو جاتا ہے۔ لال مرچوں کو سُکھا کر، پیس کر اُن کا سفوف تیار کیا جاتا ہے جو ایشیائی کھانوں کے مسالوں کا لازمی جُز ہے۔