Description
تفصیل
ہری مرچ غذاؤں کی اُس پیداوار سے تعلق رکھتی ہے جن کا لاطینی نام Capsicum ہے۔ اس پیداوار میں سیکڑوں اقسام کی مرچیں شامل ہیں جن کی جسامت‘ بناوٹ‘ رنگ ‘ ذائقہ اور تیزی مختلف ہوتی ہے۔ اس کے اندر بہت سارے بیج ہوتے ہیں جو بہت ذائقہ میں نہایت تیز ہوتے ہیں۔ ہری مرچوں میں کچھ اقسام کی لمبائی ایک انچ سے چھ انچ تک ہوتی ہے اور ان کا قطر آدھ سے ایک انچ تک ہوتا ہے۔ یہ عام طور پر سبز اور لال رنگ میں ہوتی ہیں۔ اس کی اقسام میں ہلکی تتیّا، دکھنّی مرچ، گول ثابت مرچ، گہری سبز مرچ، چھوٹی سیاہ مرچ اور دیگر اقسام شامل ہیں۔ گول لال مرچ کو پیس کر سفوف بنایا جاتا ہے جو کھانوں میں مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔ سیاہ مرچ اکثروبیشتر طبّی مقاصد کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔