Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Small pumpkin ٹِنڈا

English NameSmall pumpkin
Seasonموسمِ گرما
Type (Root etc.) پھل
Pluralٹنڈے / ٹنڈوں
No name in Urduچھوٹا گِھیا / چھوٹا گول کدّو / دُبّا / یَقطِین

Description

تفصیل

ٹنڈے کا تعلق لوکی، کدّو، گِھیا یا پیٹھے کے خاندان سے ہے۔ ٹنڈا بنیادی طور پر چھوٹے کدّو کو کہا جاتا ہے جو لوکی كے خاندان کی طرح بیل پر لگتا ہے اور پکنے کے بعد مکمل سبز یا زردی مائل سبز ہوجاتا ہے۔اس کا قطر تقریباً 4 انچ سے 6 انچ تک ہوتا ہے اور اس سے زیادہ بڑی جسامت کے ٹنڈے برّاعظم ایشیاء میں نہیں پائے جاتے۔ ہرچند کہ ٹنڈے کا تعلق لوکی کے گروہ سے ہے لیکن لوکی کی طرح نہ تو اس کی سطح چمکدار ہوتی ہے اور نہ ہی یہ لمبوترا ہوتا ہے۔سخت ہرا چھلکا چھیل کر اس کا گودا نکالا جاتا ہے اور اُس گودے میں بھی سفید مخروطی بیج ہوتے ہیں جو نکال کر پھینک دیے جاتے ہیں۔ اکثروبیشتر ٹنڈے اور لوکی کے بیجوں کے ملاپ سے لوکی کی ایک نئی قسم تیار کی جاتی ہے جس کی ساخت اس طرح ہوتی ہے جیسے دو گیندوں کو ایک دوسرے کے اوپر رکھ دیا گیا ہو۔ طبیعت کے لحاظ سے ٹنڈا سرد ہوتا ہے اسی لیے طبّی لحاظ سے ٹنڈے کو لوکی کے خاندان میں اوّلیت دی جاتی ہے اور طبیب بلند فشارِ خون اور نظامِ ہاضمہ کی خرابی کے مریضوں کے لیے ٹنڈے کا سالن یا ٹنڈے کی ترکاری تجویز کرتے ہیں۔بیل پر لگنے کی وجہ سے ٹنڈے کی خاصیت لوکی کی طرح سرد مزاج کی حامل ہوتی ہے لہٰذا گرم مزاج افراد میں بھی ٹنڈے کو بطورِ غذا فوقیت حاصل ہے۔ٹنڈے کا ذائقہ لوکی کے ذائقہ جیسا ہی ہوتا ہے لیکن لوکی پکنے کے بعد اپنی ہیئت کو تبدیل کرلیتی ہے جبکہ ٹنڈا پکنے کے بعد کسی حد تک بُھربُھرا ہوجاتا ہے۔حکمت میں ٹنڈوں سے مختلف دوائیاں بھی تیار کی جاتی ہیں اور اس کے خمیرے بھی تیار کیے جاتے ہیں۔ ٹنڈے کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ گرمیوں کے موسم میں لُو لگنے والے مریضوں کی غذا میں شامل کیا جاتا ہے اور اس کے گودے کو نچوڑ کر جتنا بھی عرق نکلے وہ مریض کو پلایا جاتا ہے۔کاشت کے لحاظ سے ٹنڈے کے علاقے گرم مرطوب فضاء والے انتہائی سازگار ہوتے ہیں جہاں اس کی فصل بہترین طریقے سے تیار ہوتی ہے ۔ اسی لیے جنوبی ایشیاء ، مغربی ایشیاء، مشرقی یورپ، شمالی امریکہ وغیرہ میں ٹنڈے کی بہترین فصل تیار ہوتی ہے جبکہ افریقہ میں ٹنڈا لوکی کی شکل میں ہی نمودار ہوتا ہے اور دونوں کے ذائقوں میں مماثلت پائی جاتی ہے۔ ٹِنڈے کی بیل کو کسی سہارے سے بلندی تک لے جایا جاتا ہے، اکثروبیشتر ٹِنڈا گھر کے بڑے گملوں میں کاشت کیا جاتا ہے اور کسی سُتلی سے اُس کی بیل کو جالی یا کسی چوکٹھے کے ذریعے بلندی تک لے جایا جاتا ہے لیکن گھروں میں اُگنے والے ٹنڈے کھیتوں میں تیار شدہ فصل سے کسی حد تک مختلف ہوتے ہیں اور جسامت کے لحاظ سے بھی چھوٹے ہوتے ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ لوکی اپنے پورے خاندان کے اراکین سمیت صحتِ انسانی کی بقاء کی ضامن ہے۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share