Description
تفصیل
ادرک بنیادی طور پر ایک پودے کا عمودی تنا ہے جو عام طور پر زیرِ زمین پایا جاتا ہے۔ یہ کھانوں میں لذت پیدا کرنے اور بطور مصالحہ جات استعمال کیا جاتا ہے نیز طبی مقاصدکے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔یہ ہلدی کی گانٹھ اور الائچی کی پیداوار سے تعلق رکھتا ہے اور جنوبی ایشیا میں پیدا ہوتا ہے ۔ادرک کافی عرصے سے ایشیا میں کھانے پکانے میں مختلف طریقوں سے استعمال ہورہا ہے۔ ادرک کے پودے کی بل دار اور غیر ہموار جڑیں ہمارے مسالوں کو خوش ذائقہ بنانے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔