Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Zucchini توری

English NameZucchini
Seasonموسمِ گرما
Type (Root etc.) پھل
Pluralتوریاں / توریوں
No name in Urduتُرئی / تُریا

Description

تفصیل

توری گرمیوں میں کاشت کی جانے والی ایک مقبول ترکاری ہے ۔یہ کھیرے کی پیداوار سے تعلق رکھتی ہے۔ توری کا رنگ گہرا اور ہلکا سبز ہوتا ہے تاہم جنوبی امریکہ میں نارنجی اور سیاہ توریاں بھی پائی جاتی ہیں۔توری کی شکل اکثروبیشتر دھاری دار کھیرے سے ملتی جلتی ہے۔ اس کی بہت سی اقسام دستیاب ہیں۔توری کو بطور غذا بھی استعمال کیا جاتا ہے کیوں کہ اس کی خصوصیات میں اس کی خوشبو اور اس کا رنگ سب سے نمایاں ہے جو پکنے کے بعد بھی برقرار رہتے ہیں۔جنوبی ایشیاء میں پائی جانے والی توری بیل پر لگتی ہے اور اکثروبیشتر ہلکے سبز رنگ پر دھاریوں والی نوع انتہائی مقبول ہے جسے کچّی توری کہا جاتا ہے اور پکنے کے بعد بے انتہائی لذیذ ہوجاتی ہے، ترکاری کے علاوہ اسے گوشت کے ساتھ بھی بنایا جاتا ہے۔توری کا اصل وطن اٹلی ہے جہاں سے یہ امریکہ پہنچی اور اب دنیا بھر میں اس کی بہترین اقسام کاشت کی جارہی ہیں۔ توری کاشت کے لحاظ سے بیل دار ترکاری ہے جسے پھلوں میں شمار کیا جاتا ہے اور کھیرے کی طرح اکثروبیشتر اسے کچّا کھالیا جاتا ہے کیوں کہ اس کے بیج نہایت ملائم اور چھوٹے ہوتے ہیں اور ذائقہ میٹھا ہوتا ہے۔ اگر تُرئی موسم گزرنے کے بعد بھی بیل پر لگی رہے تو وہ سخت ہوجاتی ہے یعنی مکمل طور پر پک جاتی ہے اور اُس کے بیج چوڑے اور موٹے ہوجاتے ہیں پھر اسی طرح بیل پر لگے لگے توری کا چھلکا اور گودا خُشک ہوجاتا ہے اور صرف جال سا رہ جاتا ہے جو اشیاء کو مانجھنے کے کام آتا ہے۔ دنیا بھرمیں توریوں کی کاشت اُن کی خوشبو اور ذائقہ کے علاوہ اُن کی جسامت کے لحاظ سے بھی کی جاتی ہے۔ عام طور پر ایک مکمل توری کی جسامت 6 سے 8 انچ تک ہوتی ہے لیکن چند یورپی ماہرِ نباتیات نے توریوں کی مصنوعی انواع اُگائی ہیں جن کی جسامت حیرت انگیز طور پر غیر معمولی ہے، یوں محسوس ہوتا ہے جیسے یہ "شاہ توری" ہے جو لگ بھگ ایک میٹر تک لمبی ہوگی۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share