Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Onion پِیاز

English NameOnion
Season سدا بہار
Type (Root etc.) تنا
Plural پیاز
No name in Urduبصل / گنٹھا / پلانڈا / سُکھ دو / پماز / سوخ / ورگندھا / لتاک / دورم

Description

تفصیل

پیاز بڑے پیمانے پر کاشت کی جاتی ہے اور اس کی کئی اقسام ہیں۔ یہ Allium پیداوار سے تعلق رکھتی ہے۔ سائنسی طور پر ہم پیاز کو Allium cepa کے نام سے جانتے ہیں۔ اس کے چھلکے کا رنگ اکثر گلابی، سفیدی مائل گلابی ،عُنّابی یا پیازی ہوتا ہے۔ اس کا چھلکا بہت باریک ہوتا ہے جب کہ پرتیں تہہ در تہہ ہوتی ہیں اور آخر تک اُترتی چلی جاتی ہیں۔درمیان میں ایک گانٹھ نُما ساخت ہوتی ہے جسے پیاز کا بیج بھی کہتے ہیں اور اکثروبیشتر اسی کے اندر سے جو بیج نکلتے ہیں انہیں سکھا کر "اجوائن" کہا جاتا ہے۔پیاز کی فصل مختلف برّاعظموں میں حیرت انگیز ذائقہ کی حامل ہوتی ہے مثلاً چین و جاپان میں پیاز کی جو قسم پائی جاتی ہے وہ نسبتاً میٹھی ہوتی ہے اسی لیے پیاز کا حلوہ بھی تیار کیا جاتا ہے لیکن برّاعظم ایشیاء ،افریقہ اور امریکہ کے کچھ خطّوں میں ایک خاص تیزاب کی وجہ سے پیاز کا ذائقہ انتہائی تلخ اور ایک خاص بُو کا حامل ہوجاتا ہے جسے کچّا کھانے سے کراہیئت محسوس ہوتی ہے۔اُس تیزاب سے پیاز کو اس طرح ملخص کیا جاتا ہے کہ پیاز کو کاٹ کر یخ پانی میں ڈبو دیا جاتا ہے تو اُس کا ذائقہ عمدہ ہوجاتا ہے۔ پیاز ہمارے روز مرہ کھانوں کا لازمی جُزو ہے۔ عام طور پر پائے جانے والی پیاز کا رنگ ہلکا زرد‘ عُنّابی یا پیازی (ہلکا گلابی) ہوتا ہے۔بّرِصَغیر پاک و ہند میں پیاز کھانوں کا بنیادی مسالا تیار کرنے کے لیے لازمی جُزو تسلیم کیا جاتا ہے علاوہ ازیں اس کی تہوں کو باریک تراش کر بِریاں کیا جاتا ہے جو کئی طرح کے کھانوں کا لازمی جُزو ہے۔ہر چند کہ پیاز ایک تنا ہے جس کے اوپر پتّے اور نیچے جڑیں موجود ہوتی ہیں لیکن اپنی افادیت کے باعث پیاز کا شمار غذا کے علاوہ بہترین طِبّی خصوصیات کا حامل تسلیم کیا گیا ہے جن میں جسم کے ورم کو اُتارنے کے لیے پیاز کی پُلٹَس ورم کی جگہ پر رکھی جاتی ہے جس سے ورم اُتر جاتا ہے ۔اس کے علاوہ موسمِ گرما میں جب لُو چل رہی ہو تو مسافر اپنے لباس کی کسی جیب میں ایک چھوٹا پیاز رکھ لیتا ہے جس سے وہ لُو کے اثرات سے محفوظ رہتا ہے۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share