Description
تفصیل
پودینہ پورا سال دستیاب ہوتا ہے۔ خاص طور پر گرمیوں کے موسم میں تیار کئے جانے والے سلاد اور مشروبات میں کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے۔ پودینہ کی تقریباً 25 مختلف اقسام پائی جاتی ہیں۔ "پیپر منٹ" پودینہ کے پتّے گہرے سبزی مائل ہوتے ہیں اور ان کی پتّیوں کی ساخت نوکیلی ہوتی ہے۔ جبکہ "اسپیر منٹ" پودینہ کی پتّیاں نسبتاً گول ہوتی ہیں اور ان پتّیوں کا رنگ سبزی مائل سلیٹی ہوتا ہے ۔ ان دونوں (پیپر منٹ ۔ اسپیر منٹ) پودینوں کا ذائقہ کالی مرچ اور کلوروفل (پالک کے پتّے جیسا) کے درمیانی ذائقہ جیسا ہوتا ہے۔ پیپر منٹ کے ذائقہ میں ٹھنڈک کا عنصر نمایاں ہوتا ہے جبکہ اسپیر منٹ کا ذائقہ ٹھنڈا اور ہلکا تلخ ہوتا ہے۔