Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Mushrooms  مشروم ∕ کُھمبی

English NameMushrooms 
Seasonموسمِ برسات
Type (Root etc.) خودرو
Pluralکُھمبیاں / کُھمبیوں
No name in Urduکُھمبی / عُشب / سانپ کی چھتری

Description

تفصیل

سبزی کی بنیادی خصوصیات نہ رکھنے کے باوجود مشروم کو سبزیوں یا ترکاریوں میں شمار کیا جاتا ہے، ہر چند کہ یہ پتّوں، تنے اور جڑوں سے محروم ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود اس کا استعمال سبزی یا ترکاری کے طور پر کیا جاتا ہے ۔موسمِ برسات میں اکثر گھنے درختوں کے نیچے یا میدانوں میں ٹِیلوں کی ترائی پر یہ خودرو پودا اُگ آتا ہے اور پوری برسات تروتازہ رہتا ہے۔بطورِ غذا اس کا استعمال تمام برّاعظموں میں بڑے پیمانے پر کیا جاتا ہے جن میں اس کو ترکاری کے طور پر پکانے کے علاوہ پیزا کی سجاوٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔کُھمبی کی دو بنیادی اقسام ہوتی ہیں (1) زرد جو عام طور پر زہریلی شمار کی جاتی ہے اور اسی کو سانپ کی چھتری کہا جاتا ہے (2) سفید یا سفیدی مائل کُھمبی جسے غذا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔کُھمبیوں کے پودوں میں بیج نہیں ہوتے بلکہ یہ اپنے تنے کی تہوں کے ذریعے نشوونما پاتی ہیں۔موسمِ برسات میں بادلوں کی موجودگی کے باعث سورج مکمل طور پر نہیں نکلتا اس لیے گہرے بادلوں کے ہلکے اندھیرے میں یہ کُھمبیاں خوب پروان چڑھتی ہیں لیکن سورج کی تیز دھوپ میں مُرجھا جاتی ہیں۔ماہرینِ نباتیات کے مطابق کُھمبیوں کی 38,000 مختلف اقسام دریافت کی گئی ہیں جن میں سے خوش ذائقہ کُھمبیاں بطورِ غذا استعمال کی جاتی ہیں البتہ کچھ اقسام سمّ آلود بھی ہوتی ہیں۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share