Description
تفصیل
اشوکا کا درخت دراصل ایک پودا ہے جو legume گروہ سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ برصغیر پاك و ہند میں پیدا ہوتا ہے۔ یہ درخت برساتی جنگلوں میں ہوتا ہے۔ اشوکا کا درخت اپنے خوبصورت پتّوں اور خوشبودار پھولوں کے باعث بہت مہنگا پودا ہے۔ یہ درخت خوبصورت‘ چھوٹا ‘ پُرکشش اور سدا بہار درخت ہے۔ اس کے سبز پتّے گھنے گچھوں کی صورت میں ہوتے ہیں۔ اس کے پھولوں کے کِھلنے کا موسم فروری سے اپریل ہے۔ اشوکا کے پھول ان کی گھنی شاخوں کے درمیان ہوتے ہیں۔ ان پھولوں کا رنگ چمکدار نارنجی اور پیلا ہوتا ہے۔ مرجھانے سے پہلے ان کا رنگ لال ہوجاتا ہے۔ہندو مذہب میں اس کی پُوجا کی جاتی ہے۔