Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Garlic لَہسَن

English NameGarlic

Description

تفصیل

پیاز سے مشابہ ایک ترکاری جو ہنڈیا میں استعمال ہوتی ہے۔اس کی گانٹھ کو " پوتھی" یا "پُتھّی" کہا جاتا ہے جس میں کئی جَوِے ہوتے ہیں جو مخروطی شکل کے ہوتے ہیں اور جسامت میں عموماً بادام کی گِری سے ذرا سے بڑے ہوتے ہیں۔ لہسن ترکاریوں میں شمار کیا جاتا ہے جبکہ ہنڈیا میں بطور مسالے کے مستعمل ہے۔لہسن تقریباً تمام مشرقی اور کئی مغربی،چینی،اطالوی کھانوں کا اہم جُزو تسلیم کیا جاتا ہے اور دُنیا بھر کے کھانوں میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جس سے کھانوں کا ذائقہ دوبالا ہوجاتا ہے۔ بعض دالوں میں اس کا تڑکہ(بگھار) بھی لگایا جاتا ہے جس سےدالوں میں مَہک اور لذّت پیدا ہوجاتی ہے۔ طبّی خواص کے لحاظ سے بھی لہسن انتہائی مُفید ہے۔ دل کے امراض یا خُون میں بڑھنے والی چربی ( کولسٹرول)کی بیشتر دوائیں لہسن کے تیل سے تیّار کی جاتی ہیں۔ البانیہ میں "گارلک بریڈ" یعنی لہسن کی روٹی بھی تیّار کی جاتی ہے۔لہسن کو بہت سے افراد اُس کی تیز خوشبو کی وجہ سے پسند نہیں کرتے حالانکہ غذائوں میں شامل ہونے کے بعد لہسن کی بُو ختم ہوجاتی ہے اور اگر لہسن کی چٹنی جو ذائقہ میں اپنی مثال آپ ہوتی ہے،اسے کھانے کے بعد منہ کی ناگوار بُو کا احساس ہو تو لہسن کے استعمال کے بعد بھُنی ہوئی سونف اور دھنیا گری تھوڑے سے باریک تراشے ناریل کے ساتھ کھائی جائے تو کسی بھی طرح کی بُو کا احساس نہیں ہوتا اور غذا کی افادیت بھی بڑھ جاتی ہے۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share