Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Peppercorns کالی مرچ

English NamePeppercorns

Description

تفصیل

سیاہ مرچ یا کالی مرچ گرم مسالے کا ایک خاص جُزو ہے، پسی ہوئی کالی مرچ،سفید مرچ اور زیرے کا سفوف عموماً تمام کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ صبح کے ناشتہ سے رات کے کھانے تک سیاہ مرچ ہماری "شریک" رہتی ہے ، مثلاً صبح کے ناشتے میں تلا ہوا انڈا یا آملیٹ پر چھڑکی جاتی ہے جس سے ان غذائوں کا مزا دوبالا ہوجاتا ہے۔ اسی طرح کالی مرچ مختلف کھانوں میں استعمال کی جاتی ہے۔ اسے کنایتاً "مکھی مرچ" یا "مگس مرچ" بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ کالے رنگ کے گول بیج ہوتے ہیں۔ یہ مخصوص پودوں کی پھلیوں کے اندر پائی جاتی ہے ۔اُن پھلیوں کو سُکھا کر اس کے بیج (کالی مرچ) حاصل کیے جاتے ہیں۔ کالی مرچ کا آبائی علاقہ جزائرِ شرق الہند ہے۔ تاہم سورت (بنگال)میں انگریز تاجروں نے ہندُستانیوں کو کالی اور سفید مرچ سے متعارف کروایا اور اسے Black Prpper کا نام دیا گیا۔کھانوں میں بطورِ گرم مسالا استعمال کی جاتی ہے۔گلے کی خرابی میں یا سخت نزلہ زُکام کی حالت میں چکن کارن سُوپ یا دوسرے شوربوں پر چھڑک کر استعمال کی جاتی ہے۔دُنیا بھر کی بڑی بڑی کمپنیاں پِسی ہوئی کالی مرچ اور سفید مرچ کے پیکٹ تیّار کرکے مارکیٹ میں متعارف کروا رہی ہیں۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share