Description
تفصیل
شاہ زیرہ یورپ میں مختلف ناموں سے پہچانا جاتا ہے۔ عموماً اسے Curam Carvi کہتے ہیں۔ کہیں اسے Meridian Fennel کے نام سے جانا جاتا ہے تو کہیں Persian Cumin کا نام دیا گیا ہے۔ درحقیقت یہ Bienniel Plant ہے جو APIACEA خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کا یونانی نام Greek Karon اور لاطینی میں Latin Cuminum کہلاتا ہے۔ ناروے میں اسے Sankert Karavi کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ اس کا آبائی علاقہ مغربی ایشیا، یورپ اور جنوبی افریقہ ہیں۔ جب یہ عرب پہنچا تو اسے Al-Karawye کہا گیا۔ جرمنی میں Cumin Kummel کہا جاتا ہے۔ الغرض یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ پودا جہاں گیا وہاں اس نے اپنا ایک جُدا مقام بنالیا البتہ اس کا استعمال اپنی مخصوص خصوصیات کی بناء پر کیا گیا۔ یہ پودا چھوٹا سا ہوتا ہے جس کی پھلیاں پانچ کونوں والی، لمبوتری یا مخروطی ہوتی ہیں البتہ ان کی خوشبو نہایت تیز اور پُر لطف ہوتی ہے۔ اس کے پھول سفید اور ہلکے گلابی رنگ کے ہوتے ہیں۔ اسے مختلف کھانوں میں ذائقہ اور خوشبو کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ سب سے زیادہ اسے پنیر کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔ اس طرح یہ Lemon / Orange کا نعم البدل بھی قرار دیا جاتا ہے۔
شاہ زیرے سے تیّار کردہ بسکٹ اور کیک اعلٰی بیکریوں کی خاص مصنوعات ہیں جو منہگے داموں دستیاب ہوتی ہیں۔