اسی بازار میں یہ بو الہوس سے قول عاشق ہے
پرکھ لے داغ دل دارالعیار حسن میں چل کر
(عزیز لکھنوی)
|
اللہ رے حسن کی بزرگی و اقتدار
جان رسول و فاطمہ حیدر کے گلعذار
(عروج)
|
کیا بہار حسن ہے اے یار کس جوبن کا رنگ
پھول سے مکھڑے سے ٹپکے گا تیرے گلشن کا رنگ
(الماس درخشاں)
|
عجب پر مغز شرح داستاں ہے
نزاکت معنی حسن بیاں ہے
(بے نظیر)
|
ابھار سینے پہ اس کے کچوں کا ہے بارے
نہ شاہ حسن کے ہے خیمہ گاہ کی گٹھری
(نظیر)
|
تھی جو یکتائی کی شان حسن رکھی رہ گئی
وہ پشیماں سامنے آئینہ رکھ کر ہو گیا
(شعاع مہر)
|