خوشیاں سوں آج جاں تاں سب جہاں معمور دستا ہے
نبی کی عید سوری کی کلا میں نور دستا ہے
(قلی قطب شاہ)
|
عید کی عیدی دلاؤ شاہ منج کوں پیار سوں
جیوں چومن طفلاں کوں دیو منج کوں چومن عید کا
(قلی قطب شاہ)
|
مژدہ عید سے ہے گلشن عالم میں بہار
نغمہ عیش سے ہے بزم جہاں میں رونق
(انیس)
|
گھرے ہیں زرد و الم میں فراق کے ایسے
کہ صبح عید بھی یاں شام ہے محرم کی
(میر تقی میر)
|
قربان ہونے شہہ اپر آئی اہے اتبار عید
عشرت کے پردے لیارچے مہتر سوں شہہ کے دار عید
(قلی قطب شاہ)
|
تمہیں تو عید ہے دن اور شب برات رات
ہم اپنی آہ کے یاں داغتے ہیں چہکے آپ
(محب)
|