Description
تفصیل
یہ چُھوت کی بیماری ہے۔ یہ بیماری بچوں میں زیادہ ہوتی ہے اور گرمیوں میں آنکھیں زیادہ آتی ہیں۔ گندگی‘ مکھیوں کی زیادتی‘ گردوغبار اور آنکھ پر چوٹ لگنے سے بھی آسکتی ہے۔ اس میں آنکھیں سرخ ہوجاتی ہیں اور ورم آجاتا ہے نیز درد ہوتا ہے، پانی بہتا ہے، پیپ پڑنے لگتی ہے اور روشنی ناگوار لگتی ہے۔
آنکھوں کی اس بیماری کے لیے کئی طرح کے اچھے ڈراپس دستیاب ہیں۔
لیکن اپنے معالج کے مشورے سے ان دوائوں کو استعمال کرنا چاہئیے۔